• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ادارۂ صحت کی سندھ میں ایچ آئی وی کیخلاف مدد کی یقین دہانی

سندھ کے شہر لاڑکانہ اور رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی کے کیسز میں اضافے پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے پہلی بار مکمل مدد کی تحریری طور پر یقین دہانی کرا دی۔

عالمی ادارۂ صحت کی کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پلیتھا نے ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ کو خط لکھ کر ڈبلیو ایچ او کی جانب سے بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ڈاکٹر پلیتھا کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے افرادی قوت، تشخیص کی کٹس، سی ڈی 4 مشین اور عملے کو تربیت فراہم کرے گا ۔

ڈبلیو ایچ او متاثرہ مریضوں کے علاج اور ریکارڈ کیپنگ، ڈیٹا انٹری، فزیشنز کائونسلنگ کے لیے افرادی قوت فراہم کرے گا، لاڑکانہ ڈبلیو ایچ او 15 جولائی تک 50 ہزار اسکریننگ کٹس فراہم کی جائیں گی۔

ڈبلیو ایچ او تحصیل اسپتال رتو ڈیرو کے لیے سی ڈی 4 مشین بھی فراہم کرے گا، نیز وائرس سے متاثرین کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کو انفیکشن کنٹرول اینڈ پریوینشن اور ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ کی تربیت بھی دے گا۔

ڈی جی ہیلتھ لاڑکانہ نے ڈبلیو ایچ او کو خط لکھ کر رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی بڑے پیمانے پر پھیلنے پر مدد طلب کی تھی۔

تازہ ترین