وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے حیدرآباد ٹرین حادثے پر قوم سے معافی مانگ لی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ حادثہ انسانی غلطی ہے،جس پر قوم سے معذرت خواہ ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلوے بھی ٹرانسپورٹ کا ایک حصہ ہے، جس میں حادثات ہوتے رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کو تحقیقات کیلئے 24گھنٹے دیئے تھے، ابتدائی رپورٹ کل مل جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جس دن ضمیر پر بوجھ محسوس ہوا وزارت چھوڑدوں گا،کام نہ کرنے والے سینئر افسروں کی جگہ پر نوجوان افسر لا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ غلطی کے مرتکب افسروں کو نوکری سے نکال دوں گا، وزارت میرے لیے کوئی ضروری چیز نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 70سال میں ریلوے کا کنٹرول سسٹم پٹوار خانے کی طرح تھا، کسی نے 5روپے ریلوے اسٹیشن پر نہیں لگائے اور اب ریلوے میں ہماری گنجائش سے زیادہ مسافر ہو گئے ہیں۔