• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کی وافر فراہمی کیلئے راولپنڈی میں چھوٹے ڈیم بنائے جائیں گے،راشد حفیظ

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی وافر فراہمی یقینی بنانے کیلئے راولپنڈی ڈویژن میں نئے چھوٹے ڈیمز بنائے جائیں گے جن کے بارے میں وزیر اعلی پنجاب نے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں ۔پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے صوبے بھر میں 6 ارب روپے کی لاگت کے نئے منصوبے شروع کئے جائیں گے ۔ دیہی علاقوں میں مراکز صحت کو فعال بنانے کیلئے وہاں ڈاکٹروں اور دوسرے عملے کی کمی کو دور کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہو سکیں ۔ انہوں نے یہ بات معززین کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ انہوں نے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کے دوران انہیں اپنے حلقے اور شہر کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعلی پنجاب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ سرکاری افسران کو مسائل کے حل کی ہدایات جاری کیں ۔ انہو ں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کی سہولیات کو وسعت دینے کے علاوہ ان کا معیار بھی بہتر بنایا جا رہا ہے ۔
تازہ ترین