• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے تین تھانوں میں نئے ایس ایچ اوتعینات

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات کی تعمیل میں سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ہٹائے جانے والے سٹاف آفیسر زمان رضا کو ریلیو کر دیا انہیں سنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،عوامی نمائنددوں کی شکایات پر جن تین تھانوں کے ایس ایچ او ز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر معطل کیا گیا انہوں نے پولیس لائنز رپورٹ کر دی ہے۔ سی پی او نے تینوں تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے ہیں تھانہ سٹی میں اورنگ زیب خان،تھانہ رتہ امرال میں عادل عباس اور تھانہ پیر ودھائی میں ظہیر احمد کوایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل رانا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر جن تین ایس ایچ اوز کا معطل کیا گیا انہیں شو کاز نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں ان کے خلاف جو شکایات ہیں ان کی مکمل انکوائری کروائی جائے گی۔
تازہ ترین