• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر گڑھ: بس کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق

پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں ایک تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل رکشے میں سوار 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا۔

حادثہ مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید کے قریب پیش آیا جہاں کراچی سے مانسہرہ جانے والی تیز رفتار مسافر بس نے مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل رکشے کو ٹکر مار دی۔

حادثے میں موٹر سائیکل رکشے میں سوار ایک خاتون سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء نے میانوالی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

سرداری عثمان بزدار نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

تازہ ترین