• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،ٹرک اور ایمبولینس میں تصادم، ایک جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا پل کے قریب ایمبولینس اور ٹرک میں تصادم سے ایمبولینس میں موجود مریض جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے دوسری جانب کھوکھراپار محمدی مارکیٹ کے قریب گھر میں موجود خاتون کو اندھی گولی لگنے سے خاتون زخمی ہوگئی۔

گلشن اقبال نیپا پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک اور ایمبولینس میں ٹکر کے نتیجے میں ایمبولینس سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، لاش اور زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت 25 سالہ دلشاد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں متوفی دلشاد کے والد سراج اور اس کی پھوپھی فہمیدہ شامل ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا،حادثے کی ایمبولینس سکھر پیرا میڈیکل سینٹر کی ہے جس میں مریض کو علاج کے لیے سکھر سے کلفٹن میں واقعے نجی اسپتال لایا جا رہا تھا۔

دوسری جانب کھوکھراپار محمدی مارکیٹ کے قریب گھر میں موجود خاتون نامعلوم سمیت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی، زخمی خاتون شمائلہ کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین