• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی ورکرز کا قتل، بانی ٔ ایم کیو ایم کے وارنٹ جاری

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاک سرزمین پارٹی کے 2 کارکنوں کے قتل کیس کی سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے بانی سمیت 7 ملزمان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے حکم دیا ہے کہ تمام مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

مفرور ملزمان میں ایم کیو ایم لندن کے آصف حسنین عرف پاشا اور بسمہ ناز سمیت 7 ملزمان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں 9 ملزمان گرفتار ہیں، مقدمے کے مطابق ملزمان نے 23 دسمبر 2018ء کو رضویہ تھانے کی حدود میں پی ایس پی کے ٹاؤن آفس پر حملہ کیا تھا۔

حملے میں پی ایس پی کے ٹاؤن جنرل سیکریٹری نعیم اور یوسی انچارج اظہر عرف سیاں ہلاک جبکہ 2 کارکن زخمی ہوئے تھے۔

ملزمان نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا تھا کہ حملہ بانیٔ ایم کیو ایم کے کہنے پر کیا گیا، ایم کیو ایم کے بانی کی ایماء پر جنوبی افریقہ میں مقیم دہشت گردوں نے احکامات اور سہولت فراہم کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 جون تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین