• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ہسپتال میں گیس لیکیج سے دھماکہ،آگ پر قابو پا لیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مال روڈ صدر میں ہسپتال میں گیس لیکیج کے باعث زورداردھماکے بعدآگ لگ گئی جس سے کئی افرادجھلس کرزخمی ہوگئے۔ اتوارکی سہ پہرساڑھے چاربجے کے قریب دھماکہ کی زوردار آوازسنائی دی ریسکیو1122کی آگ بجھانے والی گاڑیاںہسپتال پہنچنا شروع ہوگئیں، دھماکہ اتنازوردارتھاکہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم ہسپتال انتظامیہ نے گیٹ بندکردئیے اورکسی غیرمتعلقہ شخص کواندرجانے کی اجازت نہیں دی گئی ، ۔ 
تازہ ترین