• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای، فیڈرل نیشنل کونسل کے انتخابات کیلئے نئے قواعد جاری

دبئی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اماراتی افراد کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی پارلیمانی اور ایڈوائزری اسمبلی ’فیڈرل نیشنل کونسل‘ کے اکتوبر میں ہونے والے انتخابات کیلئے نئے قواعد و ضوابط جاری کردئیے گئے جن کی رو سے چالیس رکنی کونسل میں 20 خواتین ممبران کو ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔ کونسل کے انتخابات ہر چار سال بعد ہوتے ہیں، اس بار الیکشن میں امیدواروں کیلئے ضابطہ اخلاق بھی ترتیب دے دیا گیا ہے جس کے مطابق ایک امیدوار الیکشن مہم میں دو ملین درہم یعنی ساڑھے آٹھ کروڑ روپے تک خرچ کرسکتا ہے، امیدواروں کو اپنے اکاؤنٹس کی منی ٹریل دینا ہوگی، ساتھ ہی ساتھ بیرونی ممالک سے الیکشن مہم کیلئے کسی قسم کی امداد لینے پر پابندی ہوگی۔ مہم میں اماراتی قومی علامتوں کا استعمال امیدوار نہیں کرسکے گا، فرقہ واریت کا سہارا بھی امیدوار نہیں لے گا، امیدوار الیکشن مہم کے دوران پوسٹرز اور اشتہارات میں غیر مہذب اور دل شکن مواد شائع نہیں کرے گا، مہم میں ایس ایم ایس سروس کا استعمال نہیں کرے گا، اگر امیدوار سرکاری ملازم ہوگا تو امیدوار کی نامزدگی کے ساتھ ہی ملازمت سے چھٹی لینا پڑے گی اور ہارنے کی صورت میں ہی امیدوار دوبارہ نوکری جوائن کرسکے گا۔

تازہ ترین