کراچی(اسٹاف رپورٹر) روس کا ہاکی کلب اس ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا جہاں وہ پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے بتایا ہے کہ روسی ہاکی کلب یورپی ہاکی چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلے میں اس ماہ31 مارچ سے7اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا ۔