• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

71 سالہ امریکی شخص کا ایکسر سائز کرنے کا ریکارڈ


امریکا میں 71 سالہ شخص نے 38منٹ تک پلینک پوزیشن میں رہ کر گنیز بک میں اپنا نام درج کروالیا۔

یوں توفٹ رہنے کیلئے ورزش بیحد زضروری ہے اور آپ نے اکثر افراد کو ایکسرسائز کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب امریکا کے ان معمر شخص کے تو کیا ہی کہنے کہ جو نہ صرف اس عمر میں بھی فٹ ہیں بلکہ اپنی فٹنس کی بنا پر گنیز ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔

جی ہاں، امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والہ 71سالہ Andy Steinfeldt نامی شخص نے 38منٹ تک پلینگ پوزیشن میں رہ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 36منٹ 58سیکنڈ کا تھا۔

تازہ ترین