• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افراد کمیشن نے کوئٹہ میں سماعت شروع کر دی، ایک نوجوان منظر عام پر آگیا

کوئٹہ (این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے کیسزکی کوئٹہ میں سماعت شر وع کردی پہلے روز اٹھارہ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت ہوئی، دوران سماعت ایک لاپتہ نوجوان منظر عام پر آگیا ،محکمہ داخلہ کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے حکومتی کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس فضل الرحمن کررہے ہیں کمیشن کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ کے جمالی ہال میں کمیشن روزانہ کی بنیاد پر تین جولائی تک بلوچستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرے گااور اس دوران مجموعی طور پر 122لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت ہوگی،کمیشن نے پہلے روز اٹھارہ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی، دوران سماعت ایک لاپتہ شخص منظر عام پر آ گیا ، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے کمیشن کے روبرو پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔
تازہ ترین