• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کا وطن واپسی کی تحریری ضمانت دینے سے انکار،زبانی وعدہ کیا

اسلام آباد(حذیفہ رحمان)حکومت علاج کے بعد واپسی کی تحریری یقین دہانی چاہتی تھی مگر پرویز مشرف نے تحریری طور پر وعدہ کرنے سے انکار کردیا،انہوں نے وطن واپس آنے کا زبانی وعدہ کیا ہے، سابق صدر نے جمعرات کی صبح کراچی سے بیرون ملک جانے کیلئے ٹکٹ بھی حاصل کرلیا تھا، آمد سے چند منٹ قبل ان کا پروٹوکول سٹاف ایئر پورٹ پہنچا تو انہیں ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے واضح کہا کہ مشرف کا نام ای سی ایل میں تاحال موجود ہے،اس لئے وہ ملک سے باہر نہیں جاسکتے، رات گئے وزیراعظم ہاؤس سے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت جاری کی گئی تھی کی ایف آئی اے حکام کو واضح بتادیں کہ مشرف پاکستان کے کسی ائیر پورٹ سے باہر نہیں جاسکتے۔
تازہ ترین