• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، 15 سالہ لڑکا مبینہ زیادتی کے بعد قتل

لاہور کے علاقے مناواں میں 15 برس کے ایک لڑکے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکے احمد ریحان کو 3 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، پولیس نے مقتول کے ماموں لطیف کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

مقتول کے ماموں کا کہنا ہے کہ ملزمان نے میرے بھتیجے کو نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں انصاف دلائیں۔

مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ میرا بھائی ریحان فیکٹری میں محنت مزدوری کرنے گیا تھا کہ اس دوران اسے زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد 2 ملزمان رضوان عرف جگا اور رفیق کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ لڑکے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

تازہ ترین