• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر کا ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا منصوبہ، شاہ محمود کا خیر مقدم

برسلز (اے ایف پی )پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کے ان منصوبوں کا خیرمقدم کیا ہے، جس کے تحت وہ قریب ایک لاکھ پاکستانیوں کو ورک پرمٹ فراہم کرنا چاہتا ہے تاہم انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ ورکرز کے حقوق کا احترام کیا جانا ضروری ہے۔ شاہ محمود قریشی کا برسلز میں غیرملکی خبررساں ادارےسے گفتگو میں کہنا تھاکہ ہم اپنے سفارت خانے اور ملازمتیں فراہم کرنے والی ایجنسیوں سے مطالبہ کریں گے کہ کام کرنے کے حوالے سے بہتر شرائط رکھی جائیں، ہم جہاں دیکھیں گے کہ پاکستانی مزدور اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، وہاں ہم ان کا خیال بھی رکھیں گے۔

تازہ ترین