• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اسمبلی پریس گیلری انتخابات، احتشام بشیر صدر،گلزارسیکرٹری منتخب

پشاور( سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا اسمبلی پریس گیلری کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے جس میں صحافی احتشام بشیر صدر ، گلزارمحمد خان سیکرٹری اور ملک عادل کوآرڈینیٹر منتخب ہوگئے،خیبرپختونخوا اسمبلی کی پریس گیلری کے انتخاب کے سلسلے میں پارلیمانی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کا اجلاس گزشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہوا جس میں سبگدوش ہونے والے پریس گیلری کے صدر ظفر اقبال نے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے تعاون سے پریس گیلری کے معاملات کو چلایا گیا جس کے لیے وہ تمام ساتھیوں کے شکرگزار ہیں، اس موقع پرصدرات کے لیے احتشام بشیر اورسیکرٹری کے عہدہ کے لیے گلزارمحمد خان کا نام پیش کیا گیا جس پر پریس گیلری ارکان نے اتفاق کیا ۔
تازہ ترین