• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے ساتھ جنگ ہوئی تو زیادہ عرصہ نہیں چلے گی، ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جنگ ہوئی تو امریکا کی پوزیشن اتنی مضبوط ہے کہ یہ جنگ زیادہ عرصے نہیں چلے گی۔

ٹی وی انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید یہی ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں ہوگی اگر جنگ ہوتی ہے تو امریکا بہت مضبوط پوزیشن میں ہے، جنگ زیادہ لمبی نہیں چلے گی۔

چین کے ساتھ تجارتی معاملات پر امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی ٹیکسوں کی وجہ سے چین کی معیشت بہت کمزور ہو گئی ہے، چین اب تجارتی معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیاں چین چھوڑ کر ویتنام جارہی ہیں لیکن امریکا سے فائدہ اٹھانے میں ویتنام چین سے زیادہ آگے ہے، ویتنام سے بھی تجارتی معاملات پر بات چیت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی کا بھی کہنا ہے کہ وہ امریکا سمیت کسی ملک سے جنگ کر نا نہیں چاہتا۔

تازہ ترین