• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے اخترمینگل کی ملاقات،مطالبات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان سے محمد اختر مینگل سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کے وفد نے بدھ کو یہاں ملاقات کی جس میں بی این پی کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ بی این پی سربراہ نے آخری لمحات میں تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کی ۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کرنے والے ارکان قومی اسمبلی میںسردار اختر مینگل، آغا حسن بلوچ، محمد ہاشم، پروفیسر شہناز بلوچ اور ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی شامل تھے۔
تازہ ترین