• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار

کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان زاہد ملا اور راشد کا تعلق کالعدم تنظیم کے شیخ ممتاز گروپ سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی ملی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل کراچی کے علاقے مومن آباد میں 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین