• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ٹوئنٹی اجلاس کل سے جاپان کے شہر اوساکا میں شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

جاپانی میڈیا کے مطابق جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، اجلاس کے مقام، ہوٹل، ایئرپورٹس اور دیگر مقامات پر 32 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ  متعدد سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

اوساکا میئر کے مطابق مرکزی شہر کو جانے والی شاہراہیں آج سے 30جون تک عوام کیلئے بند رہیں گی، عوام کو ریل اور سب وے استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر اوساکا کے تقریباً 700 اسکول بھی 2 روز بند رہیں گے۔

تازہ ترین