• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کے اکاؤنٹ سے پیسے نکال کر بانڈزخریدے جاتے ہیں،چیف جسٹس

اسلام آباد(جنگ نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بینک کے آپریشنز منیجر کی سزا کیخلاف درخواست پر ملزم کی بقایا سزا ختم کردی اور 90 لاکھ جرمانہ برقراررکھنے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ لوگوں کے اکاؤنٹ سے پیسے نکال کربانڈزخریدے جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بینک کے آپریشنزمنیجرکی سزاکےخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، عدالت نے کہا کہ ملزم 8، 9 سال قیدکاٹ چکا ہے،ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 14 سال قید، 90 لاکھ جرمانے کی سزاسنائی ۔

تازہ ترین