• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم آج کاروبار کے دوران ڈالر قدرے سستا ہوا ہے۔

آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 5 پیسے سستا ہو کر 161 روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے سستا ہو کر 163 روپے کا ہوگیا ہے۔

ادھر آج صبح پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کی شروعات میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے جہاں 100 انڈیکس 82 پوائنٹس نیچے آ گیا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 20 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

جمعرات کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 163 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 163 روپے 70 پیسے اور قیمت فروخت میں 164 روپے سے بڑھ کر 164 روپے 20 پیسے ہو گئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 50 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 162 روپے سے بڑھ کر 162 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 163 روپے سے بڑھ کر 163 روپے 50 پیسے ہو گئی۔

گزشتہ روز روپے کی بے قدری کے باعث گولڈ مارکیٹ میں سونا 500 روپے فی تولہ مزید مہنگا ہو گیا، جس کی قیمت 81500 روپے ہو گئی جبکہ ملک بھر میں اشیائے ضروریہ بھی مہنگی ہو گئیں۔

تازہ ترین