• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ڈالر نے حالیہ دنوں میں جتنی تیزی سے اڑان بھری ہے اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ نا قدری کا شکار ہو کر مستقل روبہ زوال ہے، اس طرح ڈالر نے اوپر جانے اور پاکستانی روپے نے اپنی قدر کھونے کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔

آج انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 2 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہو ا ہے، جس کے بعد ڈالر کی قیمت نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 164 روپے 50 پیسے ہو گئی۔

بدھ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمتِ خرید میں 6 روپے 50 پیسے اور قیمتِ فروخت میں 6 روپے 80 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمتِ خرید 157 روپے سے بڑھ کر 163 روپے 50 پیسے اور قیمتِ فروخت 157 روپے 20 پیسے سے بڑھ کر 164 روپے ہو گئی تھی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمتِ خرید میں 6 روپے اور قیمتِ فروخت میں 6 روپے 30 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمتِ خرید 156روپے سے بڑھ کر 162 روپے اور قیمتِ فروخت 156 روپے 70 پیسے سے بڑھ کر 163 روپے ہو گئی تھی۔

تازہ ترین