• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی، رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف یورپ بھرمیں احتجاج کیا جائےگا، ن لیگ

کوونٹری (نمائندہ جنگ) رانا ثناءاللہ کی گرفتاری مضحکہ خیز ہے۔ برطانیہ یورپ بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا ایک ہنگامی اجلاس راجہ مبارک کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں چوہدری افتخار چوہدری عامر اور آصف خان کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ رانا مشہود کو ائر پورٹ سے امریکہ جانے سے روکنا اور رانا ثناءاللہ کے خلاف جھوٹا کیس کر کے گرفتار کرنااوچھے ہتھکنڈے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی کارکن فیصل آباد سے لاہور اجلاس کی صدارت کے لیے آرہا ہو اور اپنے ساتھ منشیات رکھ کر سفر کر رہا ہو یہ کس طرح ممکن ہے جب کہ اسے علم بھی ہو کہ وہ حکومت کے نشانے پر ہے اور اسے یہ بھی معلوم ہو کہ اس کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔ ان حالات میں وہ اپنے پاس منشیات کیسے رکھ سکتا ہے، یہ سراسر انتقام ہے ۔ ملک میں لاقانونیت ہے، تحریک انصاف کی حکومت حالات اور معاملات خراب کر رہی ہے، عوام مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں۔اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت نے بلاوجہ گرفتاریاں کر کے انتشار کی سیاست کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔موجودہ حکومت میں سیاسی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جوبین لاقوامی سطح پر بدنامی کا باعث بن رہا ہے رانا مشہود اور رانا ثناءاللہ کے ساتھ زیادتی کی گئی ان بلاوجہ تنگ کر کے قانون کی دھجیاں بکھیریں جا رہی ہیں ن لیگ کی قیادت کو پابند سلاسل کر کے انار کی پھلائی جارہی ہے۔ ن لیگ کی سیاسی حکمت عملی کی وجہ سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اس سے قبل حنیف عباسی کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی۔اجلاس میں کہا گیا کہ ن لیگ کے کارکنان حکومت کا محاسبہ کریں گے اور دنیا بھر میں حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف احتجاج کریں گے کیونکہ محب وطن عوام اپنے ملک پاکستان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی برداشت نہیں کریں گے۔
تازہ ترین