• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتاری سے ڈرنے والا نہیں، نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہوں، رانا ثناء اللہ

 اسلام آباد (طارق بٹ) رانا ثناء اللہ کو عدم گرفتاری نے طویل عرصہ سے چکرا دیا اور کشمکش میں ڈال رکھا تھا۔ان کی سخت گیر سیاست اور اپنی پارٹی مسلم لیگ (ن) سے پکی وفاداری کے باوجود ان کے خلاف کارروائی سے گریز کیاگیا۔ پیر کو انٹی نارکوٹیکس فورس (اے این ایف) نے رانا ثناء اللہ کو اسلام آباد، لاہور موٹر وے سے حراست میں لیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ گرفتاری سے ڈرنے والے نہیں، وہ اپنے سیاسی مؤقف پر کسی بھی انجام اور نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہیں۔ مسلم لیگ (ن) سے ان کی وفاداری کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے۔ اب تک اپنے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے اور عدم گرفتاری پران کے مطابق وہ خود حیران تھے۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ وہ 2008ء سے 2018ء تک دس سال پنجاب کے وزیر رہے اوراس دوران نیب یہ ایک الزام لگا سکا کہ انہوں نے انڈر پاس کا ڈیزائن تبدیل کیا۔
تازہ ترین