• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء اللہ کے خلاف ایف آئی آر اور عدالت میں پیش کئے جانے والے ریمانڈ پیپر میں تضاد سامنے آگیا

لاہور (آصف محمود) اینٹی نارکوٹکس فورس نے رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کئے جانے والے ریمانڈ پیپر میں خود ہی ابہام پیدا کر دیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کے خلاف اے این ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عزیزاللہ کی طرف سے درج کی جانے والی ایف آئی آر نمبر 47/19 میں کہا گیا ہے کہ ملزم رانا ثناء اللہ سے برآمدہ ہیروئن معہ سوٹ کیس کا برموقع وزن کیا گیا تو وہ 21.500کلو گرام ہوا جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے اسی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے عدالت میں پیش کئے جانے والے ریمانڈ پیپرز میں استدعا کی کہ مقدمہ نمبر 47/19 میں 6ملزمان رانا ثناء اللہ، عثمان احمد، سبطین حیدر، محمد اکرم، عمر فاروق اور عامر رستم کے قبضے سے 15کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے لہٰذا ان تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر 14دن کے لئے جیل بھیج دیا جائے۔

تازہ ترین