پشاور(نیوزرپورٹر)انصاف لائرزفورم ضلع پشاور نے خیبر پختونخوابارکونسل کی جانب سے جسٹس قاضی فائزعیسی کے خلاف حکومتی ریفرنس پروکلاء کے عدالتی بائیکاٹ اورہڑتال کو بلاجواز اورغیرآئینی اورغیرقانونی قرار دیا ہے اورقرار دیا ہے کہ قانون یکساں احتساب سب کا ہوناچاہئیے اس بات کافیصلہ گذشتہ روز آئی ایل ایف کے جنرل باڈی اجلاس میں کیاگیاڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرارشادخان خلیل کے مطابق اجلاس میں سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسزکاقانون اورآئین کے مطابق فیصلہ کرنے کاتقاضاکیاگیااورسپریم جوڈیشل کونسل پرمکمل اعتمادکااظہار کیاگیااجلاس میں اس بات پرشدیدتحفظات کااظہارکیا۔