بلوچستان کے ضلع تربت بازار میں دستی بم دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق تربت کے مین بازار بسم اللہ چوک پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک دستی بم پھینکا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔
بم دھماکے کے نتیجے میں 2 سرکاری اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انکی حالت خطرے سے با ہر بتائی جاتی ہے ۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔