• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کی نظر میں’ فٹنس آئکون ‘کون ہے ؟

باربی ڈول کے نام سے مشہور بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے بھارت فلم انڈسٹری کے سلطان اور اپنے بہترین دوست سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ فٹنس آئکون ہیں۔


فلم ’بھارت‘ کی اداکارہ کترینہ کیف نے حالیہ انٹرویو کے دوران سلمان خان کی فٹنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان اپنی فٹنس کے لیے بہت زیادہ سنجیدہ ہیں اور باقاعدگی سے جس طرح وہ جم روٹین کو فالو کر تے ہیں وہ اُن کی فین ہو گئیں ہیں،اور یہ سب اداکاروں کے لیے حوصلہ افزاء بات ہے سب کو اپنی فٹنس کے لیے اتنی ہی محنت کرنی چاہیے۔

View this post on Instagram

Overpower horse power ... fun run with @iamzahero

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) on


کترینہ کیف نے مزید کہا کہ سلمان خان اپنی سپر فٹنس کی وجہ سے فٹنس آئکون بن چکے ہیں ۔

View this post on Instagram

In splits .. ha ha ha ha

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) on


انٹرویو کے دوران ایک سوال کیا گیا کہ سلمان خان کے علاوہ اور کون فٹنس ایکسپرٹ ہے،جواب میں کترینہ نے کہا کہ سلمان خان کے بعد وہ اکشے کمار کو فٹنس ایکسپرٹ قرار دیں گی۔

کترینہ کیف خود بھی سپرفٹ اداکارہ ہیں اور اپنے جم سیشن کی ویڈیو ز بھی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جبکہ ایک بھارتی مشہور اسپورٹس برینڈ کی ایمبیسیڈر بھی ہیں۔


واضح رہےسلو بھائی اپنی اگلی فلم ’دبنگ 3 ‘ کے لیے اپنی فٹنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور آئے دن نت نئی ورزشیں کرتے ہوئے اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں ، ساتھ ہی فٹنس ٹپس بھی دیتے نظر آتے ہیں، اُن کی یہ ویڈیوز فٹنس لورز میں کافی مقبول بھی ہیں۔


بینگ ہیومن فاؤنڈیشن کے بانی 53 سالہ سلمان خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ وہ 2020 تک پورے بھارت میں تقریباً 300 جم سینٹرز قائم کرنے جا رہے ہیں جبکہ ’ بینگ اسٹرونگ فٹنس‘ کے نام سے اُن کی جم فٹنس مشینری بھی بھارت کے 175 جمز میں استعمال کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین