1987 میں چار جولائی یعنی آج ہی کے دن قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 300وکٹیں مکمل کی تھیں۔
لیڈز کے میدان میں عمران خان نے انگلینڈ وکٹ کیپر کلفٹن جیک رچرڈ کو آؤٹ کر کے 300 وکٹ لینے والے پہلے پاکستان باؤلر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ انہوں نے یہ ریکارڈ اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 68ویں میچ میں بنایا۔
عمران خان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں مجموعی طور پر 88میچ کھیلے۔ ٹیسٹ کیریئر میں عمران خان نے 3807 رنز بنائے جن میں 8سنچریاں شامل ہیں۔ وہ ٹیسٹ میچز میں 362وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ سری لنکا کے خلاف 1992 میں کھیلا۔
1987 کے دورہ انگلینڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز میں 5 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جس میں سےایک میچ میں پاکستان کو کامیابی ہوئی جبکہ 4 میچ بے نتیجہ رہے۔