• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو 1122 سروس کی کالام اور ناران تک توسیع دے دی گئی

پشاور (لیڈی رپورٹر )خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کی پیشہ وارانہ صلا حیتوں کے اعتراف میں صوبائی حکومت نے کالام اور ناران تک ریسکیو 1122کی توسیع کی منظور ی دے دی ۔ ریسکیو ترجمان بلا ل احمد فیضی کے مطابق صوبائی حکومت کی خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقاما ت پر عوام الناس کو بروقت طبی امداد فراہمی کی ہدایات پر ریسکیو 1122نے گلیا ت ، ناران اور کالام میں عارضی کیمپ قائم کیے جس نے مختلف مقامات پر ریسکیو ایمبولینس میں میڈیکل کیمپس قائم کیے اور سینکڑوں سیاحوں اور مقامی افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ ریسکیو 1122کی سیاحتی مقامات پر بہترین کارکردگی پیش کرنے پر صوبائی حکومت نے کالام اور ناران میں 10 کروڑ سے زائد رقم سے مستقل ریسکیو سٹیشنز کے قیام کی منظوری دے دی ہے، ریسکیو 1122کی جانب سے جلد ہی ان پر فضا مقامات پر سٹیشنز کے قیا م کا سلسلہ شروع کر دیا جا ئے گا ۔
تازہ ترین