پسرور(نامہ نگار) لائن آف کنٹرول پر کشیدہ صورتحال برقرار،گزشتہ روز بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے رات گئے قریب لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری کے علاقہ نوشہرہ سے فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔ جواب میں پاکستانی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس پر بھارتی گنز خاموش ہوگئیں۔ فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ جمعہ کی رات 10:30بجے تک جاری رہا۔