منڈی بہاءالدین(جنگ نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نےکہاہےکہ نواز شریف کیلئے خوشخبری، بے گناہ ثابت ہوچکے، جیل میں رکھنا جرم ہے ،دشمنوں نے مجھے اور نواز شریف کو گھیرا ہوا ہے،مہنگائی کرنیوالےعمران خان استعفا دواورگھرجاؤ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازنے منڈی بہاءالدین میں جلسے سے خطاب میں کہاہےکہ عزت اورذلت اللہ کےہاتھ میں ہے،نواز شریف کوووٹ دینےوالوں کاسرفخرسےبلندہے،آج نوازشریف کو22کروڑعوام کےسامنےاللہ نےسرخروکردیا،دشمنوں نےنوازشریف کوگھیراہواہے،دشمنوں نےمریم نوازکوبھی گھیراہواہے،نوازشریف کاکیا قصورتھاکہ ایک کےبعدایک سزاسنائی گئی؟نوازشریف کاقصور یہ تھا کہ نواز شریف کاکوئی قصورنہیں تھا،یہ احتساب نہیں انتقام ہے،یہ جانتےہوئےبھی نوازشریف سرجھکاکرجیل چلاگیا،نوازشریف بےگناہ ثابت ہوچکےہیں،نواز شریف کوووٹ کوعزت دوکانعرہ لگانےپرسزا ملی،نواز شریف بےگناہ ہی نہیں بہادربھی ہے،نواز شریف کواب جیل میں رکھناجرم ہے،نواز شریف کوخوشخبری دیناچاہتی ہوں آپ جیت چکےہو،نوازشریف بےگناہ ثابت ہوچکے ہیں، آج نواز شریف اورمجھے منڈی بہاءالدین پرفخرہے،عمران خان ایک جلسےکی اجازت دیتے ہوئے ڈرتے ہیں، اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہیں ملی،لاہورسےمنڈی بہاءالدین کاسفرڈھائی گھنٹے کاہے،میں 10گھنٹوں میں یہاں پہنچی ہوں، آج جگہ جگہ جلسے ہورہےہیں،جلسہ7تاریخ کوہوناتھا،3 بجےلاہورسےنکلی اوررات کےایک بج گئے،لوگ نوازشریف کی بے گناہی ثابت ہونےکاجشن منارہےہیں،آج بجلی،گیس ،آٹا،دال،چاول اورسبزی مہنگی ہوئی یانہیں؟اگریہ نالائق اعظم اپنی نااہلی اورنالائقی کرپشن کےپیچھےچھپانےکی کوشش کرےتوگریبان پکڑنا،وزیراعظم سمجھتےہیں مہنگائی کابم گراکرپتلی گلی سےنکل جائیں گے،عوام بتائے نالائق اعظم کوبھاگنے دینگے؟مہنگائی کرنےوالےعمران خان استعفا دواورگھرجاؤ ۔