• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

پشاور(ٹی وی رپورٹ) بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے پر جاری کام کے دوران لوہے کی بھاری پلیٹیں پل سے ٹوٹ کر نیچے گزرتی ہوئی گاڑی پر جا گریں۔ لوہے کی پلیٹیں گرنے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم گاڑی کا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔پلیٹیں گرنے سے بی آر ٹی کرین کو بھی نقصان پہنچا۔ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ کی انسپیکشن ٹیم نے پشاور میٹرو میں کئی خامیوں اور نقص کی نشاندہی کی تھی، جسکے بعد ایک خاتون بھی آزمائشی سروس کے دوران میٹرو بس کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی تھی۔ اسکے بعد بھی اس منصوبے میں کئی خامیوں کی نشاندہی ہوئی ہے تاہم اب ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پشاور میں شعبہ بازار سے گزرنے والے بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں۔ لوہے کی پلیٹیں گرنے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم گاڑی کا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ لوہے کی پلیٹس 25 فٹ بلندی سے گریں جس کے نتیجے میں پل کے نیچے موجود بی آر ٹی کرین کو بھی نقصان پہنچا۔ یاد رہے کہ پشاور میٹرو بس کا منصوبہ سابقہ وزیراعلیٰ و موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک کے دور میں شروع ہوا تھا جو اب تک مکمل نہیں ہوسکا ہے جب کہ اس منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن میں بھی 5 بار توسیع ہوچکی ہے۔
تازہ ترین