• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں سے لاہور آنیوالی مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار

لاہور (جنرل رپورٹر)کراچی کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں سے لاہور آنے والی مسافر ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے ریلوے ذرائع کے مطابق اتوارکو کراچی سے تاخیر سے آکر کراچی کیلئے لاہور سے ٹرینیں تاخیر سے روانہ ہوئیں۔پاک بزنس ٹرین 34-ڈاون دوپہر 3 بجکر 30 منٹ کی بجائے2گھنٹے تاخیر کے ساتھ شام 5 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی۔ اکبرٹرین 24-ڈاون لاہور سے براستہ فیصل آباد کوئٹہ جانے والی شام 5 بجے کی بجائے 2گھنٹے کی تاخیر سے شام 7 بجے۔ کراچی ٹرین 16-ڈاون کراچی جانے والی شام 5 بجے کی بجائے شام 7 بجے۔ شاہ حسین 44-ڈاون لاہور سے کراچی براستہ فیصل آباد جانے والی شام 7 بجے رات 8 بجےروانہ ہو سکی ۔جبکہ اس سے قبل مزکورہ تمام ٹرینیں تین سو چار گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچیں جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑاتاہم ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک ٹرینیں اپنے شیڈول کے مطابق ہو جائیں گی۔
تازہ ترین