کراچی(اسٹاف رپورٹر) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست ، پولیوکے خاتمے کے لئے روٹری علماء کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے دارلعلوم قادریہ سبحانیہ شاہ فیصل کالونی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت ملک میں پولیوجیسے موذی مرض کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری ہیں، پولیوکے تازہ کیس خیبرپختوانخوا میں ملے ہیں،جو تشویشناک بات ہے کہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنارکرنے کے لئے عوام کی حمایت اس قدرحاصل نہیں ہوپارہی جس کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ پولیو کے خلاف منفی پروپیگنڈاعلماء ومشائخ کے تعاون سے ہی زائل کیاجاسکتاہے۔