• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال میں سیلاب، علیمہ خان کیلئے ہیلی کاپٹر طلب

چترال میں گولین کے مقام پر گلیشیر میں شگاف، سیلاب سے کئی دیہات زیر آب آگئے ، علاقے میں موجود وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان کو نکالنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےچترال میں گزشتہ روز گولین کے مقام پر اچانک گلیشیئر پھٹ گیا جس کے باعث سیلابی ریلے سے کئی دیہات زیر آب آگئے ۔

ذرائع کے مطابق ازغور، بوباکا گاؤں سمیت متعدد دیہاتوں کے لوگوں نے پہاڑوں پر پناہ لے لی ہوئی ، دوسری جانب وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان ان دنوں سیر و تفریح کے لئے چترال میں ہیں اور سیلاب میں پھنس گئیں ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے وزیراعظم کی بہن کو نکالنے کے لیےہیلی کاپٹرکا انتظام کیا جارہا ہے، اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر خان خود امدادی کاروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق سیلابی پانی سے کئی رابطہ پل بہہ گئے ہیں جبکہ سیلابی ریلے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے اور کئی چھوٹے پن بجلی گھر اور مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔

تازہ ترین