• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے مسلسل دوسری بار فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیت کر جرمنی کا مسلسل دو بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز برابر کردیا۔

جرمنی نے 2003ء اور 2007ء میں مسلسل دو مرتبہ ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

امریکا نے اس سے قبل تین بار1991ء ، 1999ء اور 2015ء میں ٹائٹل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ 2011ء کے ورلڈ کپ میں اسے جاپان کے ہاتھوں پینلٹی ککس پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  یہ چوتھا موقع ہے جب امریکی ٹیم نے یہ کارنامہ انجام دیا، امریکی ٹیم اب تک ہونے والے 8 ایونٹس میں سے ریکارڈ پانچ بار فائنل میں پہنچی ہے۔

امریکا مسلسل 17 میچوں میں ناقابل شکست

فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں امریکا نے ہالینڈ کو شکست دیکر مسلسل 17 میچوں میں ناقابل شکست رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

اس سے قبل جرمنی نے 2003ء اور 2007ء میں مسلسل 11 میچوں میں ناقابل شکست رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا-

دو ورلڈ کپ جیتنے والی دنیا کی پہلی ہیڈ کوچ

امریکی ویمنز فٹبال کوچ جل ایلیس دنیا کی پہلی ہیڈ کوچ بن گئی ہیں، جن کی کوچنگ میں امریکا نے دو بار ورلڈ ٹائٹل حاصل کیا۔

جل کی کو چنگ میں امریکا نے 2015ء میں ٹائٹل اپنے نام کیا اور اب 2019ء میں فرانس میں دوسری مرتبہ ٹائٹل حاصل کیا۔

تازہ ترین