• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال کی ویلی گولین میں گلیشئر پھٹنے سے شدید سیلاب، عوام محصور، وزیراعظم کی بہن بھی قریبی گائوں میں پھنس گئیں

چترال (نمائندہ جنگ)چترال شہر سے تیس کلومیٹر دورگولین کے مقام گلیشیئر پھٹنے کے سبب دو گائوں اوزغور اور بوباکا زیر آب آگئے ۔پانی سیلابی شکل اختیار کر نے کی بناپر تین پلوں اور گولین روڈ کے بہہ جانے کی بنا پر گولین ویلی چترال شہر سے کٹ کر رہ گیا ہے۔چار سو گھرانوں والی اس وادی کے عوام محصور ہو کر رہ گے ہیں ۔وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان تین دیگر افراد کے ہمراہ متاثرہ گاوں اوز غور سے ایک گاوں آگے بیر موغ کے مقام پر چترال شہر کے لئے راستے بند ہونے کی بناء پر پھنسی ہوئی تھیں ۔اسی طرح کئی دیگر سیاحوں کے بھی پھنسنے کی اطلاعات ملی ہیں،دو گائوں اوزغور اور بوبا سیلابی ریلے کی زد میں آگئے، تین پل اورروڈ بہہ جانے سےویلی شہر سے کٹ گئی،حلیمہ خان کو ریسکیو کرلیا گیا۔

تازہ ترین