اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عامر فاروق نے بطور قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب صبح 9 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ میں منعقد ہوئی۔ عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا۔