• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے ،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ( آئی این پی ) جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستارشاہ چشتی ،مرکزی معاون حاجی حیات اللہ کاکڑاورمولانامحمد نبی نے کہا ہے کہ پشین میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے سے تجاوز کرگیاہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہیں جبکہ رہی سہی کسر بجلی کے وولٹیج نے پوری کردی ہے۔جس سےعوام کو شدیدنقصانات کاسامناکرناپڑتاہے کئی کئی گھنٹہ بجلی غائب ہونے کی بارہا متعلقہ حکام کوشکایت کی گئی لیکن طفل تسلیوں کے سواکچھ نہیں ہوا۔بیا ن میں پشین میں لوڈشیڈنگ کو زیادہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس سے قبل بھی پشین یہی صورتحال رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ زمینداروں کونان شبینہ کا محتاج بنایاجارہاہے۔ کمرشل ایریاز بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شدید متاثر تھے سکولوں اور ہسپتالوں میں طلبا اور مریض شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں قیامت خیز گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کردیا۔ 18سے19گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اوروولٹیج کی کمی و بیشی اور بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگوں کے لاکھوں روپے مالیت کے برقی آلات بھی ناکارہ ہورہے ہیں۔ جمعیت علمااسلام نظریاتی واپڈاکے ایسے ناروا سلوک پر خاموش نہیں رہے گی ،انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی جانب سے ہر روز بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اعلان کا دعویٰ کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب پشین سمیت پورے بلوچستان کے دیہی علاقے کے عوام بجلی کی سہولیت سے محروم ہیں۔ 
تازہ ترین