• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیلی ویژن کی سینیر اداکارہ ذہین طاہرہ کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد پاپوش نگر قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ ذہین طاہرہ کا انتقال دو روز قبل حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا تھا۔

پی ٹی وی کے مشہور ڈرامے خدا کی بستی سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کی نماز جنازہ میں اداکار قوی خان، بہروز سبزواری، انور اقبال اور آرٹس کونسل کے صدر سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذہین طاہرہ کے صاحبزادے کامران کا کہنا تھا کہ پیر کی رات 3 بجے والدہ کی طبیعت بگڑی اور صبح سویرے ان کا انتقال ہوگیا۔

ذہین طاہرہ کو دل کی تکلیف کے باعث کچھ دن قبل اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ ذہین طاہرہ نے سوگواران میں دو بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔

تازہ ترین