• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ورلڈ کپ2019 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو زبردست شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

بھارتی ٹیم کی شکست کے ساتھ ہی پاکستانی ٹوئٹر صارفین کی جانب سےسوشل میڈیا پر میمز شیئرکئے جانے لگے۔ میچ کے دوران اور اختتام سے اب تک جہاں ایک طرف ٹوئٹر پر بھارتی صارفین اپنی ٹیم کی شکست پر مایوس ہیں تو وہیں پاکستانی خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں اور پرُمزاح میمز شیئر کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ نیوزی لینڈ کو ہرانا ہر کسی کے بس میں تو نہیں۔




ایک صارف نے پیشکش کی کہ بھارت اگر چاہے تو پاکستان سے ابھی نندن والا چائے کا کپ لے لے ۔


ایک صارف نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی تصویر پر کیپشن دیا کہ ’آپ کی بہن کشمیر بھی آزاد کروائے گی۔‘

 ایک صارف نے لکھا کہ بھارت کو اگر بیٹنگ کوچ کی ضرورت ہے تو ہم سے لے لے۔












































واضح رہےگزشتہ روز مانچسٹر میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 239رنز بنائے۔ بھارتی مضبوط بیٹنگ لائن کے سامنے 240 رنز کا ہدف بظاہر بہت آسان دکھائی دے رہا تھا تاہم نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 18رنز سے شکست دے دی ۔

کیوی باؤلرز نے پہلے تین اوورز ہی میں پانچ کے مجموعی اسکور پر بھارت کے تین انتہائی اہم بیٹسمینوں کو پویلین بھیج دیا۔

تازہ ترین