• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ، نواز شریف نے بلوچستان کو حق دیا، مریم نواز

لاہور(اے این این ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے والے نواز شریف نے چیئرمین سینیٹ کیلئے پھر بلوچستان کے حق میں رائے دی،انہوں نے کہاکہ تمام صوبوں کو لایا ہے وہ قریب، ہمارے دلوں کی دھڑکن نوازشریف۔نوازشریف سے جیل میں ملاقات کے بعد اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ وفاق کی علامت نوازشریف نے کبھی کسی صوبے کو محرومی کا احساس نہیں ہونے دیا۔مریم نواز نے ٹویٹ میں لکھا کہ تمام صوبوں کو لایا ہے وہ قریب ہمارے سب کے دلوں کی دھڑکن نوازشریف۔مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی، شریف فیملی کے افراد نے جیل میں نوازشریف کے ساتھ وقت گزارا۔
تازہ ترین