• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث برطرف سب انسپکٹرگرفتار

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے اغوابرائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث سی ٹی ڈی کے برطرف سب انسپکٹرکوگرفتارکرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم مختلف صاحب حیثیت افرادکو اغواء کر کے کروڑوں روپے تاوان وصول کرچکاہے تھانہ ٹیکسلا نے 23اپریل کو ایف آئی آردرج کی ،جسکے مطابق پولیس کو اسلام گل نے بتایا کہ اسے اطلاع ملی کہ اسکے چچاحاجی اعجازکی گاڑی بائی پاس کے پاس کھڑی ہے جس کے شیشے بھی کھلے ہیں اور گاڑی کی چابی بھی گاڑی میں ہے، چچاسے رابطہ نہیں ہوسکا۔ بعدازاں مغوی کی رہائی کیلئے بھاری تاوان طلب کیاگیااورمغوی کے اہلخانہ نے50لاکھ روپے تاوان اداکرکے اسے رہا کرایا۔آئی جی پولیس پنجاب نے اس واردات کانوٹس لیتے ہوئے اغواکاروں کاسراغ لگاکر انہیں گرفتار کرنیکا حکم دیاجس پرتھانہ ٹیکسلاپولیس نے ملزم مومن خان کو ڈرامائی اندازمیں گرفتارکرلیاجوسی ٹی ڈی کے پی کے کاسابق سب انسپکٹربتایاجاتاہے جسے ملازمت سے ڈسمس کیاجاچکاہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ ملزم انتہائی چالاک ہے جس نے 2017میں ترنول کے علاقے سے ایک شخص کواغواکرکے ڈیڑھ کروڑروپے تاوان وصول کیاتھااوروہ ملیشیاکی یونیفارم پہن کر اپنے ساتھی ملزموں کے ہمراہ ویگوڈالوں میں امیر افراد کواغواکرتاہے اوربظاہرعام لوگوں کوتاثردیاجاتاہے کہ کارروائی کرنے والے افرادخفیہ اداروں کے اہلکارہیں ۔
تازہ ترین