• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال نے برطانوی اخبار کی خبر کو جھوٹا قرار دیدیا

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی شہباز شریف کے خلاف شائع ہونے والی خبر پر احسن اقبال نے اپنا ردعمل دے دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈیلی میل کی خبر من گھڑت اور جھوٹی ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے قانونی ماہرین اخبار کیخلاف کارروائی کے لیئے جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی زیادہ ذمہ داری برطانوی حکومت کی ہے کیونکہ خورد برد برطانوی فنڈز میں ہوئی ہے۔

تازہ ترین