• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کی کراچی دشمنی سے کے فور منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا، پی ٹی آئی

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی کے ہمراہ اتوار کوکے فور منصوبہ کا دورہ کیا دورہ کے فور کے بعد فردوس شمیم نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ آج کا یہ دورہ بے حد اہمیت کا حامل تھا، سندھ حکومت کی کراچی سے دشمنی کے سبب یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا ہے،انہون نے کہا کہ حکومت سندھ جس طریقے سے اس منصوبے پر کام کر رہی تھی انکی تمام غلطیاں و لاپرواہیاں آج عیاں ہوگئی ہیں اس منصوبے کو کس طرح پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے یہ ہماری ذمہ داری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے لیے 650 ملین گیلن کا ایک ہی چینل بنانا پڑے گا اوراس چینل کو چوڑا کرنا پڑے گا،انہوں نے کہا کہ شہر کراچی کو 3 سال تک ہر صورت پانی پہنچانا ہے ،ہمیں کراچی نے ووٹ دیا ہے،پاکستان تحریک انصاف کے پاس کراچی کا مینڈیٹ ہےہمیں کراچی کے اس مسئلے کا ہر صورت حل تلاش کرنا ہے۔

تازہ ترین