• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی ضمنی الیکشن‘پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کا فوج کی تعیناتی کا مطالبہ

سکھر(بیورو رپورٹ) گھوٹکی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار وسابق وفاقی وزیر علی محمد خان مہر کے صاحبزادے علی احمد خان مہر ‘ تحریک انصاف سندھ اور جی ڈی اے رہنماؤں حلیم عادل شیخ، غوث بخش خان مہر، شہریار آفریدی ودیگر نے 18جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا ہے۔ سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان رہنماؤں نے کہاکہ پیپلزپارٹی پولیس کے ذریعے دھاندلی کرانا چاہتی ہے اس لئے صاف شفاف انتخاب کے لئے پاک فوج کی تعیناتی ضروری ہے‘بلاول سمیت پوری پیپلزپارٹی یہاں موجودہے ‘ صرف پاپا اور پھپھو کی کمی ہے، انہیں بھی پیرول پر رہا کرکے یہاں لے آئیں ، گزشتہ روز بلاول بھٹونے گھوٹکی میں ریلی نکالی ‘یہ ریلی کرپشن کے خلاف نہیں بلکہ پیپلزپارٹی امیدوار کی الیکشن مہم ریلی تھی جس کا الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے‘ اگر بلاول بھٹو کو مہنگائی کے خلاف ریلی نکالنا ہی تھی تو گھوٹکی میں ہی کیوں، مہنگائی تو پورے پاکستان میں ہے، تھر میں قحط کی صورتحال اور لاڑکانہ میں ایڈز کے حوالے سے کیوں نہیں ریلی نکالی گئی۔

تازہ ترین