گوادر (آن لائن ) وزیراعلیٰ کی انسپکشن ٹیم ایک روزہ دورہ پر پسنی پہنچ گئی جہاں انہوں نے سمندری پانی کو میٹھا بنانے والی ڈی سیلینیشن پلانٹ کا دورہ کیا ،ٹیم نے پلانٹ کے مختلف کاموں کا معائنہ کیا زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم نے بی ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے پلانٹ کے کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے اور پانی کی سپلائی کا حکم دیا ہے۔ لہذا 22 جولائی تک پلانٹ سے پسنی سٹی کو پانی سپلائی شروع ہونی چاہیے ،دوسری جانب بی ڈی اے کے مطابق پسنی کے آراوپلانٹ کا نوے فیصد کام مکمل ہوچکا ہے باقی دس فیصدکام جلد مکمل کیا جائے گا۔