• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبقدر بازار میں مضاربہ کے نام پر سودی کاروبار عروج پر

پشاور (نمائندہ جنگ)شبقدر بازار اور ملحقہ علاقوں میں مضاربہ کے نام پر سودی کاروبار نے غریبوں کو گھر کے سائے سے محروم کردیا۔ کرکٹ میچوں پر جوا بازی کے باعث نوجوان نسل بتاہ ہورہی ہیں۔ سودی نظام پر واضح قانون ہونے کے باوجود مقامی انتظامیہ خاموش ہے۔ انتظامیہ اس کے خلاف ایکشن لے۔ ان خیالات کا اظہار سابقہ ناظم ایم سی 1اور سماجی کارکن حاجی محمد شاہد نے اپنے حجرے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شبقدر بازار میں چنگ چی رکشہ بارگین‘ موٹر سائیکل اور موٹر بارگین‘ فریج اور الیکٹرانکس شاپ میں مضاربہ کے نام پر سودی کاروبار جاری ہے جو خطرناک شکل اختیار کرچکا ہے۔ علاقے کے غریب لوگ جب ایک بار اس میں پھنس جائیں تو اپنے گھر بار فروخت کرنے کے باوجود جان نہیں چھوٹتی۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچوں پر بکیز نے باقاعدہ آڈے کھولے ہیں اور نوجوان وہاں جا کر جوا ءپر پیسے لٹاتے ہیں۔
تازہ ترین